.

ایفل ٹاور کے قریب ہوٹل سے نایاب بوٹی ملنے پرماہرین حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل سے ماہرین کو ’کماۃ‘ نامی ایک نایاب جنگلی بوٹی وہاں اُگی ہوئی ملنے پر ماہرین خوش گوار حیرت سے دوچار ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ’کماۃ‘ ایفل ٹاور کے قریب واقع ایک ہوٹل کی چھت پر اگائی ہے۔ ہوٹل کی چھت سے ملنے والی اس جنگلی بوٹی کا وزن 25 گرام بتایا جاتا ہے۔

یورپی ملکوں میں یہ انتہائی محدود مقدار میں اگائی جانے والی انتہائی بیش قیمت جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس کی اہمیت کا انداز اس امر سے لگایا جاسکتا ہےکہ ایک کلو گرام ’کماۃ‘ ہزاروں ڈالرمیں فروخت ہوتی ہے۔

اسی سیاق میں فرانس کے قومی تاریخی میوزیم نے جمعہ کے روز اس انکشاف کی تصدیق اسے گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر ماحولیات باغیچوں کے فواید کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

شہری ماحولیات کے ایک ماہر فریڈرک مادر نے ایک مقامی ٹی وی چینل‘فرانس ۔ انفو‘ کو بتایا کہ ’کماۃ‘ کا ایک عدد پودا میرکیور پیرس سینٹر ہوٹل میں بنائے گئے ایک باغ میں اگا ہے۔ ہوٹل کے مالکان نے یہ بوٹی سائنسی تحقیق کے لیے وقف کردی ہے۔ تاہم ہوٹل کے مالکان کو امید ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر کماۃ کی پیداوار شروع کرسکتے ہیں۔