خلاء میں طویل ترین وقت گزارنے والا امریکی خلاء نورد دنیا سے رخصت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ایک اعلان کے مطابق معروف امریکی خلاء نورد جان ینگ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 6 مرتبہ خلاء کا سفر کرنے والے پہلے انسان تھے۔ جان ینگ چاند کی سطح پر چلنے والے 9 ویں خلاء نورد تھے۔ جمعے کی شام وفات پانے والے ینگ کے پھیپھڑے نمونیا کے شدید حملے سے متاثر تھے۔ وہ امریکی کی جنوبی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن شہر کے ایک علاقے میں ناسا ایجنسی کے مرکز کے قریب سکونت پذیر تھے۔

جان ینگ وہ وہ واحد خلاء نورد تھے جو Gemini اور Apollo کے علاوہ اسپیس شٹل پروگرام کا حصّہ بن کر خلاء میں گئے۔ مجموعی طور پر وہ خلاء میں سب سے زیادہ عرصہ گزارنے کا ریکارڈ رکھنے والے خلاء نورد تھے۔

جان ینگ بنیادی طور پر ایوی ایشن انجینئر تھے، بعد ازاں ناسا کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ یُو ایس شٹل پروگراموں کے لیے خلاء نوردوں کے چُناؤ کی ذمّے داری ان کے پاس تھی۔ تفصیلات کے مطابق جان ینگ خود کو دو اسپیس شٹل حادثات "چیلنجر" (1986) اور "کولومبیا" (2003) کا ذمّے دار محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے 2004 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں