پی ایل او کے سیکریٹری جنرل کی نکی ہیلی کو ’شٹ اپ‘ کال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب عریات نے ’شٹ اپ‘ کہہ دیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکٹری جنرل صائب عریکات نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر ’چپ کرو‘ کہا ہے۔

فلسطینی رہنما نے میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر عباس یہودیوں اور مسلمانوں کے مسائل ہم آہنگی سے حل کرنے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کی صدارت کررہے ہیں لیکن یہ امریکی سفیر صدر عباس پر الزام لگا کر اس عمل کو روکنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا صدر عباس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا فلسطینی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر عباس نے اپنی حالیہ تقریر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور نوآبادیاتی منصوبے بنانے پر امریکی صدر پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر عباس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں