دیکھئے: فلوریڈا سکول میں قتل عام کے مرتکب سفاک کی پہلی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی ذرائع ابلاغ نے فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 17 افراد کو موت کی نیند سلانے والے 19 سالہ مشتبہ نوجوان کی تصاویر جاری کی ہیں۔

حملہ آور کی شناخت نکولوس کروز کے نام سے کی گئی ہے۔ سنہ 1998ء کو پیدا ہونے والے انیس سالہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پوسٹ کردہ مواد انتہائی پریشان کن نوعیت کا ہے۔ ملزم نے AR-15 ساخت کی نیم خودکار بندوق سے اپنے ہی ہم مکتبوں کے خون سے ہولی کھیلی۔



فائرنگ کا نشانہ بننے والے سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے 19 سالہ جیلیئن ڈیوس نے بتایا کہ حملہ آور کروز امریکی فوج کی نگرانی میں جونیئر ریزو آفیسر کے تربیتی پروگرام کے پہلے سال کا طالب علم تھا۔

خبر رساں ادارے "رائیٹرز" سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوس نے بتایا کہ حملہ آور بعض اوقات بندوقوں اور خنجروں سے متعلق عجیب وغریب گفتگو کیا کرتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس کی ایسی باتوں کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں