.

سعودی عرب میں بھنگ کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں جازان ، نجران اور عسیر میں سرحدی محافظو ں نے بھنگ (حشیش ) کی بھاری مقدار اسمگل کرکے لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

سعودی بارڈر گارڈز کے ترجمان نے ان کارروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جازان کے فرسان سیکٹر میں نصف ٹن سے زیادہ بھنگ اسمگل کرکے سعودی عرب لانے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث اسمگلر شکاریوں کے بھیس میں سات سکیورٹی اہلکاروں کو دھوکا دینے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ان اسمگلروں میں پانچ سعودی اور دو یمنی شہری شامل تھے اور انھوں نے کل 350 کلوگرام بھنگ چھپا رکھی تھی۔

انھوں نے بھنگ کو صوبہ فرسان کے ایک جزیرے میں چھپا رکھا تھا اور وہاں سے اس کو اپنے دوسرے شراکت داروں کو منتقل کرنا تھا۔

جازان میں محکمہ انسداد منشیات نے بھی 268 کلوگرام بھنگ پکڑی ہے۔ بھنگ کی یہ مقدار بھی ایک خفیہ جگہ پر چھپائی گئی تھی۔اس طرح سعودی فورسز نے کل 618 کلوگرام بھنگ ضبط کی ہے۔

سعودی عرب کے سرحدی محافظ گذشتہ ایک عرصے سے یمنی علاقے سے آنے والے منشیات کے اسمگلروں کی کڑی نگرانی کررہے تھے۔انھوں نے کل 22 اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ان میں 17 ایتھوپیائی اسمگلر ہیں اور پانچ یمنی شہری ہیں اور ان سے 1056 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی ہے۔