سعودی ولی عہد کی مصر اور برطانیہ کے دورے کے بعد الریاض واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود عرب جمہوریہ مصر ، برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد ہفتے کے روز واپس دارالحکومت الریاض پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر یہ دورہ کیا ہے۔انھوں نے مصر میں تین روزہ قیام کے دوران میں صدر عبدالفتاح السیسی اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اور انھیں مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وہ قاہرہ میں واقع قبطی عیسائیوں کے کیتھڈرل بھی گئے تھے اور انھوں نے وہاں مصری قبطیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ملاقات کی تھی۔ ان کی اس ملاقات کو تاریخی اہمیت کی حامل اور مذہبی رواداری کے فروغ کی عکاس قرار دیا گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے لندن میں قیام کے دوران میں برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوم ، ولی عہد شہزادہ چارلس ، وزیراعظم تھریزا مے اور پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے روحانی پیشوا آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی سے ملاقات کی تھی ۔انھوں نے اسقف اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں مذہبی آزادی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں