قدرت کا کرشمہ، سوڈان میں دو سروں والے بچے کی پیدائش
سوڈان میں بدھ کے روز دو سروں والے ایک بچے کی پیدائش نے لوگوں کو حیران وپریشان کردیا۔ یہ بچہ سوڈان کی النیل الابیض ریاست کے کوسٹی شہر میں پیدا ہوا۔
دو سروں والے بچے کے والد نے بتایا کہ بچہ خرطوم کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔ ابھی تک ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔
والدین بچے کو لے کر ہفتے کے روز النیل الابیض کے ایک اسپتال پہنچے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا ہے۔ بچے کا دل ایک ہی ہے مگر اس کےسر دو ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچے کے علاج پر مامور کی گئی ہے۔ سوڈان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس بتایا جاتا ہے۔
-
صدر السیسی اور حسن البشیر کی مصر اور سوڈان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ...
بين الاقوامى -
سوڈان : مہنگائی مخالف مظاہرے کی کوریج کرتے ہوئے العربیہ ٹی وی کا نمایندہ گرفتار
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں العربیہ نیوز چینل کے نمائندے عبدالعزیز ...
بين الاقوامى -
پہلے ترک صدر کا دورہ سوڈان، ’تزویراتی تعاون’ کونسل کا قیام
دونوں ملکوں میں 12 دوطرفہ سمجھوتوں کی منظوری
بين الاقوامى