ٹیلرسن کی برطرفی،ایران سے معاہدے کا امریکی بائیکاٹ نوشتہ دیوار
ریکس ٹیلرسن کی برطرفی پر ایران مضطرب
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے نرم گوشہ رکھنے والے ریکس ٹیلرسن کو وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور مائیک پومپیو کو ان کی جگہ وزارت عظمیٰ کا قلم دان سونپے جانے پر ایران میں سخت تشویش پائی جار ہی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کےمطابق ایران ریکس ٹیلرسن کی برطرفی کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے امریکی بائیکاٹ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ’ایسنا‘ نے نائب وزیرخارجہ عباس عرقجی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹیلرسن کی برطرفی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکلنے کا مصمم ارادہ کرچکا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی پالیسی میں تبدیلیاں اس طرف اشارہ کرتی ہیں کہ امریکا اب زیادہ دیر تک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹیلرسن کو اس لیے بھی عہدے سےہٹایا کیونکہ وہ ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتےکو برقرار رکھنے کے حامی تھے۔ ان کی برطرفی کے دیگر اسباب میں سے ایک اہم سبب ایران کے حوالے سے ان کی ذاتی پالیسی بھی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے سمجھوتے سے نکلنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں جب کہ ٹیلرسن حکومت کو ایران کے ساتھ طے پائے سمجھوتے پر عمل درآمد پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
امریکی صدر نے جنوری میں یورپی ملکوں کو خبردار کیاتھا کہ وہ ایران کےساتھ طے پائے سمجھوتے کی خامیوں کو دور کریں ورنہ وہ اس معاہدے کو توڑ دیں گے۔ دوسری جانب یورپی ممالک نے ایران کے ساتھ معاہدے کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے باب میں سفارتی فتح قرار دیا تھا۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرامریکا اس معاہدے سے نکلتا ہے تو ہم بھی دست بردار ہوجائیں گے۔ ہم نے یورپیوں کو کہہ دیا ہے کہ اگر امریکا معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا اس کے بعد ہم سے بھی اس کی پاسداری کی توقع نہ کی جائے۔ اب یہ یورپی ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکا کو سمجھوتے پرقائم رہنے پر مجبور کریں۔
-
صدر ٹرمپ نے ریکس ٹیلرسن کو چلتا کیا ، پومپیو نئے وزیر خارجہ ہوں گے
جینا ہاسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر
بين الاقوامى -
حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے ہتھیار لبنان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے ...
مشرق وسطی -
داعش تنظیم لیبیا اور افغانستان میں بغاوت کی تحریک میں "تبدیل" ہو رہی ہے: ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم لیبیا، افغانستان اور فلپائن ...
بين الاقوامى