مراکش: بچی سے سرعام زیادتی کی ویڈیو وائرل،عوام میں شدید غم وغصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

افریقی ملک مراکش میں ایک کم عمر بچی کے ساتھ سرعام جنسی زیادتی کی ویڈیو نے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی سوشل میڈیا سے یہ فوٹیج موصول ہوئی تاہم اس کی حساسیت کے پیش نظر اسے نشر نہیں کیا گیا۔ فوٹیج میں ایک وحشی شخص کو کم عمر بچی کا لباس تار تار کرتے دکھایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی مدد کے لیے پکارتی ہے مگر زیاتی کے مرتکب شخص کا ساتھی اس سارے منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔ بعد ازاں وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں مراکش میں ایسا ہی ایک واقعہ ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں پیش آیا تھا جب ایک ذہنی مریضہ کو بس میں سوار غنڈوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانےکی ویڈیو جاری کی تھی۔

تازہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادتی کے مرتکب شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے اور اسے گرفتارکرنے کے لیے بھی مہم پورے زور وشور سے جاری ہے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ’ذہنی مریضوں‘ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں