قبائلیوں نے منحرف داعشی پکڑلیے، گرفتاری کی ویڈیو وائرل

جنگجوؤں کا تعلق سعودی عرب اور مراکش سےبتایا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں قبائلیوں کے ہاتھوں دو سابق داعشی شدت پسندوں کو حراست میں لینے جانے کامنظر دکھایا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یہ گرفتاری اردن اور شام کے سرحدی علاقے سے عمل میں لائی گئی

العربیہ ٹی وی کے مطابق اردن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تصاویری ویڈیو میں دکھایا گیا علاقہ عراق اور شام کے درمیان دیر الزور میں واقع تویمین ہوسکتا ہے۔

فوٹیج میں قبائلی شہریوں نے دو داعشیوں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب کے علاقے الباحہ اور دوسرےکا مراکش سے ہے اور دونوں داعش سےمنحرف ہوچکے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں