امریکی سفارتکاروں کی بیدخلی پر ماسکو نے واشنگٹن کو کونسی نئی دھمکی دے دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی جانب سے 60 سفارتکار نکالنے اور قونصل خانہ بند کرنے کے اعلان پر امریکا اشتعال میں آ گیا اور ماسکو کے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی دے دی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر جان ہنٹس مین کو وزارت خارجہ طلب کر کے نوٹس جاری کیا گیا اور ساٹھ امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے اور سینٹ پیٹرز برگ میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن روسی فیصلے کے نتیجے میں اس کے خلاف مزید اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی فیصلے کا کوئی جواز نہیں اور ماسکو اپنے آپ کو مظلوم ظاہر نہ کرے کیونکہ امریکا نے جو بھی قدم اٹھایا وہ لندن میں گیس حملے کے جواب میں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں