.

سعودی ٹینکر پر حوثی حملے سے خام تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہو گی: سعودی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی اور معدنی دولت خالد الفالح کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملہ سے خام تیل کی سپلائی اور اقتصادی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خالد الفالح نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "حوثیوں کی جانب سے یمن میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ بین الاقوامی جہاز رانی کو متاثر کرنے کی افسوسناک کوشش ہے۔ یہ کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور ایسی کوششیں تیل کی سپلائی یا اقتصادی سرگرمیوں پر قطعی طور پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔"

یاد رہے کہ یمن کی آئینی حکومتی کے خلاف باغیوں سرگرمیوں میں ملوث ایران کے اتحادی حوثیوں نے منگل کے روز الحدیدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔