ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم کی شام کی صورت حال پر بات چیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کی باقیات کو شکست دینے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
صدر ٹرمپ اور حیدر العبادی کےدرمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں خطے کو درپیش دیگر چیلنجز، شام کی موجودہ صورت حال اور داعش کو شکست دینے پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہ نماؤں نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے دوما کے مقام پر نہتے شہریوں کے خلاف مبینہ طورپر کیمیائی ہتھیاروں سے کیےگئے حملے اور اس کے نتائج پر بھی بات چیت کی۔
-
شام میں مسلح باغیوں اور یرغمالیوں کا انخلاء شروع
شام کے حکومت مخالف باغی جنگجوؤں نے اتوار کو کئی ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد تباہ شدہ ...
مشرق وسطی -
شام میں کیمیائی حملے کے بعد سلامتی کونسل کے دو الگ الگ ہنگامی اجلاس
شام میں دوما کے مقام پر باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر شامی فوج کی ...
مشرق وسطی -
شام میں قتل عام، روسی اجرتی قاتل اور فضائی کمپنی بھی ملوث
شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام نہ صرف صدر بشارالاسد کی وفادار فوج ...
مشرق وسطی