لیبیا کے آرمی چیف قاتلانہ حملے میں محفوظ
لیبیا کے آرمی چیف اور مشرقی علاقے کے گورنر عبدالرزاق الناظوری کو گذشتہ روز قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل الناظوری کے قافلے کو بنغازی شہر میں بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنغازی میں سید خلیفہ کے مقام پر بارود سے بھری ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی تھی۔ جیسے ہی آرمی چیف کا قافلہ وہاں سے گذرا کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ تاہم جنرل الناظوری اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کے بعد جنرل الناظور کو دوسرا اہم ترین فوجی عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔ چند روز قبل جنرل حفتر نے مشرقی لیبیا میں دہشت گردوں کے آخری گاڑی درنہ شہر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی، تاہم جنرل حفتر خود شدید بیمار ہیں اوران کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
-
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا خلیفہ حفتر سے ٹیلیفون پر رابطہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی غسّان سلامہ نے جمعہ کے روز ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں بچوں کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
لیبیا میں شہریوں نے دو سال قبل تین کم سن سگے بہن بھائیوں کو اغواء کے بعد قتل کرنے ...
مشرق وسطی -
لیبیا میں امریکی حملےمیں اہم القاعدہ کمانڈر ہلاک
امریکی فوج کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں ...
مشرق وسطی