’مغربی میڈیا یمن جنگ کے حوالے سے غلط معلومات کا سہارا لے رہا ہے‘
یمن میں کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام سراسر بے بنیاد ہے: الجبیر
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹس میں یمن کی صورت حال کے حوالے سے غلط معلومات پر انحصار کرتے ہیں جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو اپنے جرائم کو چھپانے کا موقع مل رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں جعلی خبر شائع کی گئی کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد عالمی سطح پر ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے۔ میڈیا کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ یمن کی جنگ میں برطانوی ساختہ ’BL/755 طرز کے کلسٹر بم استعمال کیے۔ میں یہ استفسار کرتاہوں کہ ہمارے پاس ایسا اسلحہ ہے ہی نہیں تو ہم نے اسے کیسے استعمال کیا۔
عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے سنہ 1985ء سے 2005ء تک کلسٹر بم خرید کیے تھے مگر وہ اب پرانے ہوچکے ہیں، زاید المیعاد ہونے کے باعث اب وہ ناکارہ ہیں۔ اس کےعلاوہ سعودی عرب کلسٹر بموں اور بارودی سرنگوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کے معاہدے کا حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے خریدے گئے جو جنگی طیارے کلسٹر بموں کے استعمال کی صلاحیت رکھتے تھے انہیں جدید اسلحے کے استعمال کے قابل بنانے کے لیے ان کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ اگر ہمارے پاس کلسٹر بموں کا ذخیرہ موجود بھی ہے توہم اسے استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ موجودہ جنگی طیاروں میں ان کے استعمال کا نظام موجود نہیں۔
-
سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا نجران کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر ...
بين الاقوامى -
یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے: سعودی سفیر کی تصدیق
یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ...
بين الاقوامى -
سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والا مجرم کون تھا؟ جانئے العربیہ خصوصی رپورٹ میں
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں چار ...
مشرق وسطی