امریکا: کولمبیئن ڈاکٹر پر کتّوں کی آنتڑیوں میں منشیات اسمگل کرنے کا الزام
امریکا میں استغاثہ کے نمائندوں نے منگل کے روز بتایا کہ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ایک ڈاکٹر پر منشیات کی امریکا اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈاکٹر نے مائع ہیروئن کے پیکٹوں کو کتّے کے پِلّوں کی آںتوں میں چھپایا تھا۔ نیویارک کے مشرقی حصّے میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق ملزم آندریس لوپیز کو منگل کے روز بروکلین کی وفاقی عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس پر ہیروئن امریکا لانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے۔
اخباری رپورٹوں کے مطابق 38 سالہ لوپیز کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔
استغاثہ کے ذرائع کے مطابق قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں کولمبیا کے ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ لوپیز 10 برس سے زیادہ عرصے سے امریکا منشیات لانے کی سازش میں شریک ہے۔
استغاثہ کے مطابق لوپیز ہسپانیہ میں گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اسے ملک بدر کر کے امریکا بھیجا گیا۔
-
سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کے عجیب وغریب طریقے
بیرون ملک سے سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے مکروہ دہندے کے لیے جرائم پیشہ ...
مشرق وسطی -
دبئی پولیس کا منشیات اسمگلروں کے خلاف جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور
دبئی پولیس اور دبئی کسٹمز نے اپنے پہلے مشترکہ فورم میں متحدہ عر ب امارات ...
بين الاقوامى -
اردن میں پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ ، منشیات اور ’’ دہشت گرد‘‘ اسمگل کرنے کی سازش ناکام
اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے ساتھ بچھی ہوئی تیل کی ایک غیر استعمال شدہ ...
مشرق وسطی