اردن میں پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ ، منشیات اور ’’ دہشت گرد‘‘ اسمگل کرنے کی سازش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے ساتھ بچھی ہوئی تیل کی ایک غیر استعمال شدہ پائپ لائن کے ذریعے اسلحہ ، منشیات اور ’’ دہشت گرد‘‘ اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک افسر نے ہفتے کے روز اس سازش کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ ’’ دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کے ایک گروپ نے اردن اور شام کی سرحد پر واقع ایک مکان لے رکھا تھا اور اس کے نزدیک انھوں نے غیر مستعمل بین العرب (ٹرانس عربین ) پائپ لائن تک کئی سرنگیں کھود لی تھی۔ وہ اس کو ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے‘‘۔

اردنی حکام نے سرحد ی علاقے میں ان سرنگوں کو تباہ کرنے اور فوج کے انجنیئرنگ یونٹوں کو تیل کی اس پائپ لائن کو اکھاڑنے کا حکم دیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی اور اسمگلر یا دہشت گرد اس کو مذموم تخریبی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرسکیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں