ایرانی پولیس کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین جاں بحق
ایران میں انسانی حقوق کے کارکنان نے بتایا ہے کہ فارس صوبے کے کازرون شہر میں بدھ کے روز ہونے والے ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مظاہرین شہر کی تقسیم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
تجمع مردم در برابر پلیس اطلاعات و امنیت کازرون:
— شهروندیار (@shahrvandyar) May 16, 2018
«برادر عزيزم حقتو پس میگيرم»#کازرون_در_خون pic.twitter.com/yCy3sSpM7W
سماجی کارکنوں نے مظاہرین پر پولیس کے حملے کی تصاویر اور فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ مشتعل ھجوم نے دوار کے مقام پر قائم ایک پولیس سینٹر پر دھاوا بولا اور اسے آگ لگا دی۔ مظاہرین نے پولیس کی متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش کر ڈالیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین شاہراہ فلسطین میں پھیل گئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہر کی تقسیم روکنے کا مطالبہ کیا۔
انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ پر تشدد احتجاج کے بعد پولیس نے فارس صوبے کے کئی علاقوں میں کرفیو لگا دیا ہے۔
-
ایران : اہواز میں احتجاجی مظاہرے جاری ، سکیورٹی فورسز کی ہوائی فائرنگ
ایران کے شہر اہواز میں ہزاروں عرب شہریوں نے جمعرات کو دوسرے روز بھی حکومت ...
بين الاقوامى -
ایران میں معروف شیعہ عالم کی گرفتاری کے خلاف عراق میں احتجاجی مظاہرے
ایران میں معروف شیعہ عالم آیت اللہ سید الشیرازی کی گرفتاری کے خلاف عراق کے ...
بين الاقوامى -
ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف دوبارہ مظاہرے : فوٹیج
ایران کے مختلف شہروں میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف ...
بين الاقوامى