سعودی عرب میں غیر ملکی عناصر سے رابطے کے الزام میں 7 افراد گرفتار
سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی شعبے کے ترجمان نے جمعہ کے روز بتایا کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار افراد سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتے کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں شروع کر رکھی تھی۔
گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
-
سعودی عرب کے ٹریفک اتھارٹی کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی پیغام
غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس سعودی لائسنس میں تبدیل کرنے کی سہولت
بين الاقوامى -
تیل کے کنوؤں کی کھدائی میں شریک سعودی خاتون پٹرولیم سائنس دان
ڈاکٹر عبیر العلیان مشرق وسطی میں Oil and Gas Woman of the Year کا ایوارڈ حاصل کرنے ...
مشرق وسطی -
ڈرائیونگ کی اجازت پر سعودی خواتین پہلے سفر میں کہاں جائیں گی ؟
سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کا وقت یعنی 10 شوّال کا دن قریب آ رہا ہے۔ ...
مشرق وسطی