طوفان کی خبریں دینے والے دو امریکی صحافی خود "خبر" بن گئے! جانئے کیسے؟

پیش وارنہ فرائض کی انجام دہی میں دیو ہیکل درخت صحافیوں کی گاڑی پر آن گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں دو صحافی پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ پولک کاونٹی میں آنے والے طوفان باد وباراں کی کوریج کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں مرکزی شاہراہ پر ایک دیو ہیکل درخت ان کی گاڑی پر آن گرا، جو مائیک مکرومیک آرون سلمزر کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

امریکی ٹی وی WYFF نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ معروف براڈکاسٹر مائیل مکرومیک اور آرون سلمزر سڑک پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ٹریون کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر جیفری ٹیننٹ نے بتایا کہ مکرومیک کچھ ہی قبل ان کا انٹرویو لے کر گئے اور اب انہیں حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ ٹیننٹ اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تو یہ جان کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ درخت گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد سے چند منٹ پہلے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

ٹیلی وی چینل کے مطابق مکورمیک 2007 سے WYFF کے نامہ نگار اور بعد ازاں نیوز اینکر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ سفر آخرت پر روانہ ہونے والے کیمرہ مین سلمزر اسی برس فروری میں چینل سے وابستہ ہوئے۔ دونوں صحافی 1982 میں پیدا ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں