ایڈمرل ڈوگلاس فیرز امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر مقرر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوی کے ایک افسر ایڈمرل ڈوگلاس فیرز کو قومی سلامتی اور نیشل سیکیورٹی کونسل میں انسداد دہشت گردی کا نیا مشیر مقرر کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے بتایا کہ ڈوگ فیرز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک ماہر افسر ہیں اور ان کے وائیٹ ہاؤس میں آنے سے قومی سلامتی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔وہ انسداد دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور حادثات کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے حکومت کو مفید مشورہ دیں گے۔
خیال رہے کہ ڈوگلاس فیرز کو اپریل میں مستعفی ہونے والے ٹوم بوسیرٹ کی جگہ جون بولٹن کی درخواست پر نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
-
شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات شیڈول کے مطابق ہو گی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ ناگزیر ہے: ٹرمپ اور آبے میں اتفاقِ رائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے پیر کی شب ٹیلیفون پر ہونے ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ مہم کے انچارج کا قطر کے خلاف نیا مقدمہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈ ریزنگ مہم کے نگران الیوٹ پرویڈی نے قطر کے خلاف ایک ...
مشرق وسطی