عرب اتحاد کے یمن میں حوثیوں کے مضبوط گڑھ پر کامیاب فضائی حملے، متعدد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یمن کے صوبے الجوف میں سرکاری فورسز اور حوثی ملیشیا کے درمیان کئی محاذوں پر خونریز لڑائی جاری ہے اور عرب اتحاد نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔لڑائی اور فضائی حملوں میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں حوثی کمانڈر ابو مقتدیٰ العصار بھی شامل ہے۔ وہ ضلع المتون میں لڑائی میں مارا گیا ہے۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق الجوف کے شمال اور مغرب میں واقع علاقوں المتون ، المصلوب ، خب ،الشعف اور برط العنان میں قومی فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔

اس دوران میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے المصلوب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عرب اتحاد نے صوبہ عمران میں بھی حوثیو ں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں ۔شمالی صوبے صعدہ کے جنوب اور الحدیدہ میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب اتحاد اور یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف یہ کارروائیاں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کے صنعاء کے پانچ روزہ دورے کے بعد کی ہیں ۔ عالمی ایلچی نے مختلف حوثی لیڈروں سے بحران کے حل اور الحدیدہ کی بندرگاہ کا کنٹرول حوالے کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی۔

انھوں نے صنعاء سے واپسی سے قبل ایک بیان میں جنگ زدہ ملک میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بحران کے سیاسی حل کے لیے بات چیت پر وقت ہی کا ضیاع کیا جارہا ہے۔

مسٹر گریفتھ نے الحدیدہ میں لڑائی رکوانے کے لیے اپنے معاونین کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تجارتی پروازوں کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں