.

سعودی عرب : افغانستان میں خودکش بم دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں اتوار کو ایک خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے ایک بیان میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چودہ افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور گہری ہمدردی کااظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

عہدہ دار نے سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مکمل مدد وحمایت کا اظہار کیا ہے۔

ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک خودکش بم دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور کم سے کم پچاس زخمی ہوگئے ہیں ۔ننگرہار کے ایک قصبے غازی امین اللہ خان میں ہفتے کے روز بھی ایک خودکش کار بم دھماکا ہوا تھا اور اس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھتیس ہوگئی ہے۔داعش نے اس خود کش حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔