شمالی کوریا نے بیلسٹک تجربات کے 4 مقامات ختم کر دیے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربات کے "4 مقامات" ختم کر دیے ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تجزیہ کاروں کی جانب سے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان تاریخی ملاقات کے نتائج کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ "ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں میزائلوں کے ارسال کا سلسلہ روک دیا ہے جن میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں"۔
امریکی صدر کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے درحقیقت اپنے تجربات کے 4 بڑے مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "یہ امر جوہری ہتھیاروں کے مکمل طور پر تلف کیے جانے سے متعلق ہے اور اس کا آغاز ہو گیا ہے"۔
اس سے قبل منگل کو ایک امریکی عہدے دار نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا نے امریکا کو کوریا کی جنگ میں مارے جانے والے 200 امریکی فوجیوں کی باقیات بطور پہلی کھیپ حوالے کر دی ہیں۔ یہ پیش رفت سنگاپور میں ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کے درمیان سربراہ ملاقات کے دوران طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔
-
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے جنرل کو انوکھا سلیوٹ ، بوکھلاہٹ کے ساتھ مصافحہ
شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ...
مشرق وسطی -
شمالی کوریا کو غیر مسبوق ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہیں: امریکا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو غیر مسبوق ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کِم ملاقات : شمالی اور جنوبی کوریا کی جنگ کے خاتمے کا منظر نامہ
شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات سے ...
بين الاقوامى