فرانس میں مسلمانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی، 10 انتہا پسند گرفتار
فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دائیں بازو کی طرف میلان رکھنے والے 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔
فرانس کے عدالتی ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ہفتے کے روز ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ زیادہ لوگ جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکیے گئے ہیں۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ’گرفتار کیے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے‘۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔
-
داعش کے ہاتھوں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بننے والے عراقی بچے علاج کے لیے فرانس میں
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نزدیک واقع مقام Marne-la-Vallée میں 19 عراقی ...
بين الاقوامى -
ایران کا یورینیم افزودگی کا منصوبہ ’’سُرخ لکیر‘‘ کے نزدیک ہے: فرانس
فرانسیسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
فرانس کی عراق میں فرانسیسی داعشی خاتون کے ٹرائل کی حمایت
فرانس کے وزیرخارجہ جون ایف لوڈریان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں ...
بين الاقوامى