چینی ارب پتی نے اپنی زندگی فرانس میں سیلفی کی نذر کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی فرانس میں ایک چینی ارب پتی یادگاری تصویر لینے کے دوران ایک اونچے مقام سے گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

چین کے انگریزی روزنامے South China Morning کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چینی گروپ HNA کے 57 سالہ شریک بانی Wang Jian فرانس کے شہر پرووانس کے نزدیک واقع گاؤں Bonnieux میں موت کا شکار ہوئے۔ وانگ کے اہل خانہ ایک یادگاری تصویر لینے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران چینی ارب پتی 15 میٹر بلند دیوار سے گر پڑے اور فوری طور پر دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ Bonnieux کا علاقہ اپنے قدرتی جمال کے سبب مشہور ہے اور یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔

چین کی چوتھی بڑی فضائی کمپنی HNA کے مالک وانگ جیان کی مجموعی دولت 1.7 ارب ڈالر ہے۔ بعد ازاں مذکورہ گروپ دیگر شعبوں میں بھی سرگرم ہو گیا جن میں ہوٹلز، پراپرٹی اور سیاحت کے علاوہ مالی اور لوجسٹک خدمات بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں