لبنان میں امام مسجد کا اشاروں کی زبان میں خطبہ جمعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی مسجد قائم کی گئی ہے جس میں گونگے اور بہرے افراد کی سہولت کےلیے خطبہ جمعہ کا فوری طورپر اشاروں کی زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کے مطابق مسجد حمزہ الشیخ غسان شوقی کی سرپرست ’جمعیت الارشاد والاصلاح الخیریہ‘ کے چیئرمین اور مسجد کے امام جمال محیو نے خطبہ جمعہ میں اشاروں کی زبان کی سہولت فراہم کی تاکہ مسجد میں نماز کے لیے آنے والے گونگے اور بہرے افراد بھی خطبہ جمعہ سے مستفید ہوسکیں۔ لبنان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مسجد ہے۔

اشاروں کی زبان کے ماہر بلال عزو نے بتایا کہ خطبہ جمعہ کو اشاروں کی زبان میں تبدیل کرنے کا تخیل ان کے ذہن میں پیدا ہوا اور انہوں نے مسجد حمزہ کےامام کے سامنے یہ تجویز پیش کی۔ انہوں نے اس کا خیرمقدم کیا اور مجھ ہی سے اس ذمہ داری کی انجام دہی کی درخواست کی۔ عزو کا کہنا ہے کہ بہت سے بہرے افراد فیس بک کے ذریعے ان سے خطبہ جمعہ کا اشاروں میں ترجمہ کرنے کا تقاضا کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں