قطری میڈیا میں جرمن وزیر دفاع سے منسوب انٹرویو من گھڑت قرار
جرمنی کی وزارت داخلہ نے قطری میڈیا کی جانب سے خاتون وزیر دفاع اُرزولا فان ڈیئر لاین سے منسوب بیان کی تردید کر دی ہے۔
قطری میڈیا نے جمعے کے روز عربی اور انگریزی زبانوں میں جرمن وزیر دفاع کا ایک من گھڑت انٹرویو نشر کیا تھا جو گزشتہ ہفتے نیٹو کے سربراہ اجلاس کے موقع پر برسلز میں موجود تھیں۔
قطری میڈیا کے مطابق جرمن خاتون وزیر نے "دوحہ کی شرکت اور یورپی یونین اور نیٹو اتحاد کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ قطر کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں"۔
تاہم سعودی دارالحکومت ریاض میں جرمن سفارت خانے نے ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے جرمن وزارت دفاع کی تردید جاری کی ہے۔ اس طرح اُس بیان کے بے بنیاد ہونے کی تصدیق ہو گئی جس کے ذریعے قطری میڈیا نے سعودی عرب کی کردار کشی کی کوشش کی۔
انسداد دہشت گردی کے داعی چاروں ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد سے دوحہ جان بوجھ کر ایسا پروپیگنڈہ کرتا چلا آ رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
-
تیونس : اسامہ بن لادن کے جرمنی سے بے دخل سابق محافظ سے تحقیقات
تیونس میں القاعدہ تنظیم کے مقتول بانی اسامہ بن لادن کے سابق محافظ "سامی ...
بين الاقوامى -
جرمنی مکمل طور پر روس کے کنٹرول میں آگیا : ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گیس پائپ لائن منصوبے سے ...
بين الاقوامى -
جرمنی میں سفارت کار کی گرفتاری پرایران سیخ پا
تہران میں متعین جرمن، بیلجین اور فرانسیسی سفیروں کی طلبی
بين الاقوامى