سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی دربدر یمنیوں میں 92 ٹن امدادی خوراک کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے یمن کے صوبہ مآرب میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد میں 92 ٹن وزنی امدادی خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

اس امدادی خوراک کی تقسیم شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے جنگ زدہ ملک میں متاثرہ یمنیوں کے لیے شروع کیے گئے انسانی امدادی منصوبوں کا حصہ ہے۔اس مرکز نے اب تک ایسے 286 منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے اور متاثرہ یمنیوں میں خوراک کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء تقسیم کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں