کیا ھیذر ناورٹ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کیا جائے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان اور ’فاکس نیوز‘ کی سابق صحافیہ ھیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ھیذر ناورٹ کواس اہم عہدے کی پیش کش کر چکے ہیں تاہم اس کا اعلان عن قریب کیا جائے گا، اس اعلان کے لیے امریکی صدر مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ھیذر ناورٹ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے موزوں شخصیت ہیں۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ ناورٹ نے ہمارے ساتھ طویل عرصے سے کام کیا ہے۔ وہ آئندہ ہفتے نیکی ھیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں نیا سفیر مقرر کریں گے۔ ھیلی نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں اچانک اپنے عہدےسے استعفیٰ دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے مجوزہ ناموں میں جرمنی میں امریکی سفیررچرڈ گرینیل، پیرس میں متعین امریکی سفیرہ جیمی ماکورٹ اور کینیڈا میں متعین سفیرہ کیلی کرافٹ بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں