ہیذر ناورٹ "فاکس نیوز" کی نامہ نگار سے اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی تک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی جگہ نئی ایلچی مقرر کیے جانے کے اعلان کے بعد امریکی ٹی وی چینل "فاکس نیوز" ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی ٹویٹر کے ذریعے ناورٹ کی تقرری کا اعلان کریں گے۔
نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے گذشتہ اکتوبر میں اس منصب سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا تھا۔
جمعرات کو وائٹ ہائوس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کے روز ہیذرناورٹ کو اقوام متحدہ میں نیا ایلچی مقرر کریں گے۔
تاہم امریکی وزارت خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ناورٹ نے کسی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اڑتالیس سالہ ناورٹ کی تقرری کے لیے کانگریس سے منظوری ضروری ہے۔ وہ فاکس نیوز کی نامہ نگار اور صحافیہ رہ چکی ہیں۔
اپریل 2017ء کو اسے امریکی وزارت خارجہ کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ رواں سال اسے ڈبلومیٹک اورعمومی امور کی وزارت کی قائم مقام سیکرٹری بھی منتخب کیا گیا تھا۔
امریکی ٹی وی چینل "اے بی سی" نے نومبر میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیذرٹ ناورٹ کو اقوام متحدہ میں ایلچی لگایا جارہا ہے مگر اس کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں تھیں۔
-
کیا ھیذر ناورٹ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مقرر کیا جائے گا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان اور ’فاکس ...
بين الاقوامى -
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی مقرر
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ کو ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکّی ہیلی ایران کے خلاف ناقابل تردید شواہد پیش کریں گی
اقوام متحدہ میں متعیّن امریکی سفیر نِکّی ہیلی ایران کی بین الاقوامی ذمے ...
بين الاقوامى