برطانیہ کی سلامتی کونسل میں حوثی باغیوں کے خلاف نئی قرارداد
شہریوں کوانسانی ڈھال بنانے پر حوثیوں کی مذمت
برطانیہ رواں ہفتے کے آخر میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک نئی قرار داد پیش کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ اس قرارداد میں یمن میں امن وامان کی بحالی، سیاسی بات چیت کی حمایت کے ساتھ حوثیوں کی جانب سے شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کے اقدامات کی مذمت کی جائے گی۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق یہ قرارداد اسٹاک ہوم میں طے پانے والے معاہدے اور آنےوالے عرصے کےدوران یمن میںقیام امن کے اقدامات کی روشنی میں پیش کی جائے گی تاہم اس کے موجودہ مسودے پررائے شماری میں کامیابی کا امکان کم ہے۔
برطانیہ کی طرف سے قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے مندوبین میں تقسیم کردیا گیا ہے جس پر رواں ہفتے کے آخرمیں رائے شماری متوقع ہے۔
قرارداد میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والے یمن امن مذاکرات، جنگ بندی اور الحدیدہ کا کنٹرول یمن کی آئینی حکومت کو دیے جانے کی حمایت کی جائے گی۔
قرارداد میںبرطانیہ نے پڑوسی ملکوں کے خلاف ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ حوثیوںکے حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ قرارداد میں باب المندب بندرگاہ میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
-
حوثی ملیشیا کی پابندیاں ، لاکھوں یمنیوں میں اقوام متحدہ کی نقد امدادی رقوم کی تقسیم معطل
اقوام متحدہ کے حقوقِ اطفال کے ادارے یونیسف نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ نے حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں خلاف ورزیوں پر کوئی اقدام نہیں کیا: عرب اتحاد
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے ماتحت ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کی حوثی ملیشیا کو ’حکومتی عہدیدار‘ کہنے پر معذرت
اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آباد کاری نے یمن کی حکومت سے ایران نواز حوثی ملیشیا کو ...
مشرق وسطی