یورپ میں نئے جوہری میزائلوں کی تنصیب کی مخالفت کریں گے : جرمنی
جرمنی کے وزیر خارجہ ہائکو ماس کا کہنا ہے کہ اگر سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والا جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ منسوخ کیا گیا تو اُن کا ملک یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے جوہری میزائلوں کی تنصیب کے لیے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کی پوری طاقت سے مخالفت کرے گا۔
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں ماس کا کہنا تھا کہ یورپ کو کسی صورت بھی از سر نو جوہری پھیلاؤ سے متعلق بحث کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
امریکا پہلے ہی "انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز" یعنی (آئی این ایف) معاہدے سے نکل جانے کی دھمکی دے چکا ہے۔ امریکا کے صدر رونالڈ ریگن اور ان کے روسی ہم منصب میخائل گورباچوف نے 1987 میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت واشنگٹن اور ماسکو پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو یورپ میں نصب نہیں کریں گے۔
ہائیکو ماس کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے میدان میں از سر نو اسلحہ بندی یقینا ایک غلط جواب ہو گا۔
-
الاخوان تنظیم داعش اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک ہے : جرمنی کی وارننگ
جرمنی میں داخلہ انٹیلی جنس کا ادارہ اور سکیورٹی حکام الاخوان المسلمون تنظیم کو ملک ...
مشرق وسطی -
جرمنی: دہشت گردی کی سازش میں داعش کی سہولت کار خاتون گرفتار
جرمن حکام نے ایک 40 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہہ ہے کہ اس نے انتہا پسند ...
بين الاقوامى -
جرمنی میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال ،ملک بھر میں ٹرینوں کی آمد ورفت معطل
جرمنی میں ریلوے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے جس کے بعد ...
بين الاقوامى