الاخوان تنظیم داعش اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک ہے : جرمنی کی وارننگ
جرمنی میں داخلہ انٹیلی جنس کا ادارہ اور سکیورٹی حکام الاخوان المسلمون تنظیم کو ملک میں جمہوریت کے لیے داعش اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک شمار کرتے ہیں۔ یہ بات جرمن زبان کے نیوز میگزین فوکس آن لائن نے ایک سرکاری رپورٹ کے حوالے سے بتائی ہے۔
حکام کو جرمنی میں سپریم کونسل آف مسلمز پر الاخوان کے اثر انداز ہونے کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔ اسلامک سوسائٹی آف جرمنی ملک میں الاخوان کی نمائندہ تنظیم ہے تاہم وہ الاخوان کے ساتھ اپنے تعلق کی بارہا تردید کر چکی ہے۔
حکام کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ جرمنی بالخصوص اس کے صوبے نورڈرائن ویسٹ فالن میں الاخوان کی مقرب تنظیموں اور مساجد کو خصوصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
دوسری جانب صوبے میں انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بورک ہارڈ فرائیر کے مطابق الاخوان کی قریبی تنظیمیں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو اپنی طرف کھینچ کر بھرتی کر رہی ہیں تا کہ مطلوبہ مقاصد پورے کیے جا سکیں۔
جرمن انٹیلی جنس ادارے کے مطابق الاخوان تنظیم کی شاخیں ملک بھر میں ہر عمر کے بچوں کے لیے اسکولنگ سسٹم اور ایک جامع تعلیمی نصاب رکھتی ہیں۔
-
مصر : الاخوان المسلمون کے مرشدِ عام کو ایک اور عمر قید کی سزا کا حکم
مصر کی ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے مرشد ...
مشرق وسطی -
القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا الاخوان المسلمون کے دفاع میں نیا ویڈیو پیغام
القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کا سوشل میڈیا کے ذریعے ایک نیا ویڈیو پیغام ...
بين الاقوامى -
الاخوان المسلمون کے چار کارکن فنا کے گھاٹ اتار دیئے گئے
مصر میں حکام نے منگل کو علی الصبح الاخوان المسلمون تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 ...
مشرق وسطی