فرانسیسی صدر کے سابق معاون کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

الیکزینڈر بینالا پر سفارتی پاسپورٹس استعمال کرنے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس میں ایک احتجاجی پر تشدد کے الزام کے بعد ملازمت سے فارغ کیے گئے اہم حکومتی عہدیدار اور صدر عمانویل ماکروں کے سابق سیکیورٹی معاون الیکزینڈر بینالا کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

بینالا پر الزام ہے کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد بھی اپنا سفارتی پاسپورٹ مسلسل استعمال کر رہا ہے جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب پیرس وزارت خارجہ نے بینالا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہے صدر ماکروں کے سابق سیکیورٹی معاون الیکذنڈر بینالا پر الزام ہے کہ اس نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک شہری پر بے جا تشدد کیا تھا جس کے بعد اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

فرانسیسی اخبار 'لی موند' کے مطابق بینالا نے گذشتہ ہفتے افریقی ملکوں چاڈ اور کیمرون کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس نے ان ملکوں‌ کے دورے کے دوران سفارتی پاسپورٹس استعمال کیا۔ دوسری جانب ایوان صدر کا کہنا ہے کہ بینالا کا اب صدر مملکت اور اس کے دفتر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اگنیس فون دیر مول کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے بینالا سے رواں سال جولائی میں اپنا سفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا تھا کہ مگر اس نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں