امریکی وزیر خارجہ کی غیرعلانیہ دورے پر بغدادآمد ، اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ غیر علانیہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے تھے۔
پومپیو کا یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عراق کے دورے کے تقریبا دو ہفتوں بعد کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے 26 دسمبر کو اچانک کیے گئے دورے میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔ وہ چند گھنٹوں پر مشتمل دورے میں کسی عراقی عہدے دار سے نہیں ملے۔
امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اردن کے دارالحکومت عمّان سے خطے کے دورے کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد آج وہ اپنے دوسرے پڑاؤ بغداد پہنچے۔
عراقی پارلیمنٹ کے بیان میں واضح کیا گیا کہ اسپیکر الحلبوسی نے مائیک پومپیو کا استقبال کیا اور اس موقع پر پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
عراقی حکام کی جانب سے دسمبر 2017 میں داعش تنظیم پر فتح حاصل کرنے کے اعلان کے باوجود پہاڑی اور صحرائی علاقوں بالخصوص پڑوسی ملک شام کی سرحد کے نزدیک واقع علاقوں میں تنظیم کی باقیات اور چھوٹی ٹولیاں ابھی تک موجود ہیں اور مختلف نوعیت کے حملوں کی قدرت رکھتی ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ پومپیو اپنے حالیہ دورے میں اردن اور عراق کے علاوہ مصر، بحرین، امارات، سعودی عرب، سلطنت عمان، کویت اور قطر بھی جائیں گے۔
-
مائیک پومپیو دورہ مشرق وسطیٰ میں شام سے ایرانی انخلاء پر زور دیں گے
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ ...
بين الاقوامى -
عراقی وزیراعظم کا مائیک پومپیو سے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال
شام سے انخلا کے باوجود عراق اور دوسرے علاقوں میں داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے ...
مشرق وسطی -
ایران پرپابندیوں کا ہدف عوام نہیں بلکہ ایرانی رجیم ہے: مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ 5 نومبر سے ایران پر نافذ کی جانے والی ...
بين الاقوامى