.

امریکی وزارت خارجہ میں یورپی امور کا سینئر عہدیدار مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکومت میں یورپی یونین کے امور کا ایک سینئر عہدیدار عہدے سے مستعفی ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر خارجہ کا معاون خصوصی برائے یورپی امور ویس میچل نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے'رائٹرز' کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی نے 4 جنوری کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو کہا تھا کہ وہ عہدے پر مزید تعینات نہیں رہنا چاہتے بلکہ اپنے چھوٹے سےخاندان کے ساتھ وقت گذارنا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے مستعفی ہونے والے عہدیدار کے اٹھائے گئے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ امریکی عہدیدار کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے سے علاحدگی، شام سے فوج نکالے جانے کے معاملے اور پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے سے علاحدگی کے اعلان کے بعد یورپ اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

مائیک پومپیو نے مستعفی ہونے والے عہدیدار کی خدمات کو سراہتے ہوئے'ٹوئٹر' پرایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میچل نے معاون وزیر کے طور پر شاندار خدمات انجام دی ہیں۔