خاتون نیوز اینکر جس نے دنیا کے امیر ترین شخص کو اپنے جال میں پھانس لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا کی 55 سالہ معروف شخصیتJeff Bezos روئے زمین پر ریٹیل فروخت کی سب سے بڑی ویب سائٹAmazon.com کے شریک بانی اور اس میں 18 % حصص کے مالک ہیں۔ وہ دنیا میں سب سے زیادہ دولت 137 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

انہوں نے اپنی امریکی ناول نگار بیوی Mackenzie Tuttle سے شادی کے 25 برس بعد علاحدگی اختیار کر لی۔ میکینزی سے بیزوس کے چار بیٹے ہیں۔ طلاق کی صورت میں ہونے والی علاحدگی کا سبب ایک میکسیکن نژاد خاتون لورن سانچیز ہے جس سے بیزوس کا تعارف گزشتہ برس ہوا تھا۔ سانچیز عمر میں بیزوس سے چار سال چھوٹی ہے اور اس کا سابقہ تعلقات سے ایک 18 سالہ بیٹاNikko ہے۔ اس کے علاوہ لورن کے اپنے شوہر سے 10 اور 12 سال کے دو بیٹے ہیں۔ یہ شادی 2005 میں ہوئی تھی اور پھر 2018 میں لورن نے اپنے شوہر سے علاحدگی لے لی۔

وینڈی کے نام سے پیدا ہونے والی لورن سانچیز امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہرAlbuquerque میں پروان چڑھی۔ وہ لوس اینجلس میں ایک مقامی چینل میں صبح کے شو Good Day LA میں نیوز اینکر تھی۔ دو برس قبلThe Hollywood Reporter میگزین کو ایک طویل انٹرو میں لورن نے بتایا کہ اس کا تعلق غیرب گھرانے سے تھا جس کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو پاتی تھیں۔

لورن نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز دیکھے اور صعوبتوں کا سامنا کیا جس کے بعد گزشتہ برس جون میں اس کا تعارف دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس سے ہوا ،،، اور دونوں ایک دوسرے کی چاہت کا شکار ہو گئے۔ یہاں تک کہ بیزوس اپنی بیوی کو طلاق دینے کے درپے ہو گیا تا کہ لورن سانچیز اس کی شریک حیات بن سکے۔

امریکی اخبار "" The National Enquirer نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ بیزوس اور لورن کے بیچ 6 غیر اعلانیہ ملاقاتیں ہوئیں۔ تاہم اخبار نے ان ملاقاتوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

بیزوس نے امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کو بتایا کہ نیشنل انکوائرر اخبار نے ان کی معشوقہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جو انکشاف کیا ہے اس کا سعودی عرب سے تعلق بنتا ہے۔ بیزوس نے دعوی کیا ہے کہ اخبار کی پیرنٹ کمپنی نے اسے دھمکی دی کہ وہ رومانوی انداز کی ان تصاویر کو شائع کر دے گی جو بیزوس نے اپنی معشوقہ کو ارسال کی تھیں۔ بیزوس کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کے افشا ہونے کے ساتھ سعودی عرب کا تعلق ہے۔ تاہم سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے جمعے کے روزCNN کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بیزوس کے ان بے بنیاد دعوؤں کی تردید کی۔ واضح رہے کہ امریکا کے کئی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تصاویر کو افشا کرنے والا لورن کا بھائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں