کانگریس کی یمن میں عرب اتحاد کی سپورٹ ختم کرنے کی کوشش ، ٹرمپ کی ویٹو کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ یمن میں عرب اتحاد کو عسکری سپورٹ کے خاتمے کے لیے کانگریس کی کوشش کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق کانگریس کا یہ فیصلہ نامناسب ہے کیوں کہ امریکی فورسز کی جانب سے پیش کی جانے والی سپورٹ میں طیاروں کو ایندھن کی دوبارہ فراہمی شامل ہے اور یہ لڑائی یا معرکہ آرائی میں پیش کی جانے والی سپورٹ نہیں ہے۔

امریکی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں تعلقات کو نقصان پہنچائے گا اور تشدد پر مبنی انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنے کے سلسلے میں امریکا کی قدرت کو کمزور کرے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ارکان امریکا مردہ باد کے نعرے بلند کرنے والوں کو قوت فراہم کرنے کے مقابل یمن میں عرب اتحاد کی کوششوں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز امریکی چینل "CBS" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ الجبیر کے مطابق عرب اتحاد یمن کو کو ایران اور حزب اللہ کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے واسطے یہ جنگ لڑ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں