بوتفلیقہ کی نامزدگی کےبعد الجزائر میں مظاہرے پھوٹ پڑے
افریقی ملک الجزائر میں معمر صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی طرف سے پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے گذشتہ روز باقاعدہ طورپر 18 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
عبدالعزیز بوتفلیقہ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے 20 سال سے اقتدار پر فائز عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
La marée humaine à la place Maurice Audin #Alger déborde sur le boulevard Mohamed V, la rue Didouche Mourad et le Tunnel des facultés, slogan : « pas de 5e Bouteflika » pic.twitter.com/pAyKsSvtNu
— Khaled Drareni (@khaleddrareni) March 3, 2019
گذشتہ روز صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اعلان کیا کہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات نافذ کریں گے۔ حالیہ ایام میں الجزائر میں ہونے والے مظاہروں کے موقع پر دارالحکومت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جاتی رہی ہے مگر گذژشتہ روز پولیس کی بہت کم تعداد دیکھی گئی۔
-
عبدالعزیز بوتفلیقہ کے خصوصی طیارے کی جنیوا سے خالی الجزائر واپسی
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کا خصوصی طیارہ ...
بين الاقوامى -
الجزائر: عبدالعزیز بوتفلیقہ پانچویں مدتِ صدارت کے لیے حکمراں جماعت کے امیدوار نامزد
الجزائر کی حکمراں جماعت جبھ التحرير الوطنی ( ایف ایل این )نے 82 سالہ علیل ...
بين الاقوامى -
الجزائر: 82 سالہ علیل عبدالعزیز بوتفلیقہ پانچویں مدتِ صدارت کے لیے امیدوار ہوں گے
الجزائر کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ 82 سالہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ اس ...
بين الاقوامى