دفتر خارجہ نیوزی لینڈ میں سعودی شہریوں سے رابطے میں ہے: ڈاکٹر ابراہیم العساف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد وہاں پر موجود سعودی شہریوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد سعودی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے فوری رابطہ کاری شروع کر دی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ میں قائم سعودی سفارت خانہ زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج میں ان کی معاونت کے ساتھ دیگر شہریوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

وزیرخارجہ العساف نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں نماز کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو سعودی شہری زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک شہید ہو گیا ہے جب کہ دوسرا زخمی زیر علاج ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود تمام سعودی شہریوں کی سلامتی کے حوالے سے رابطے میں ہیں اور شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں