شام میں فوج کی تعداد کم کرنے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا: امریکا
امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹکے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہوںنے امریکا اور اس کے اتحادیوں بالخصوص عراق کے ساتھ 'داعش' کے شام سے خاتمے کے بعد کے حالات پر بات چیت کی ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔
خیال رہے کہ میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کا معاملہ دو روز قبل اس وقت امریکی ذرائع ابلاغ میں زیربحث آیا جب امریکی میڈیا نے یہ خبریں شائع کی ں کہ امریکا شام میں 1000 فوجیوں کو واپس نہیں بلائےگا۔ تاہم امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ شام میں زیادہ سے زیادہ 200 فوجیوں کو روکا جاسکتا ہے۔
اخبارات میں شائع خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ترکی اور امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے درمیان شمال مشرقی شام میں 'سیف زون' کے قیام میں کے بعد امریکا نے شام میں اپنے ایک ہزار فوجیوں کو واپس نہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔
-
شام میں ایک ہزار فوجی باقی رکھنے سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے : امریکا
امریکا کی جانب سے اتوار کی شام اُس اخباری رپورٹ کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں ...
بين الاقوامى -
امریکا اپنے فوجیوں کے انخلا کے باوجود شام میں کردوں کا تحفظ چاہتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ شام سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے ...
بين الاقوامى -
شام سے فوج کے انخلاء کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے: امریکا
امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس شام سے فوج کے ...
بين الاقوامى