سوڈان کی عبوری کونسل کے نئے سربراہ عبدالفتاح البرھان کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈان کی عبوری ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ جنرل عبدالفتاح البرھان کو کونسل کا نیا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔

جمعہ کی شام کو جنرل البرھان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ نئے عہدیداروں کی حلف برداری کے موقع پر کونسل اجلاس میں صدر عمر البشیر کی معزولی کے حوالے سے ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنرل عوض بن عوف کے جانشین جنرل عبدالفتاح البرھان کو عوام میں زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

جنرل البرھان بری فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل البرھان یمن میں سوڈانی فوج کے نگران اور محمد حمدان حمیدتی کے ساتھ کوئیک رسپانس فورس کے کورآڈینیٹر اور سوڈان کی مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ امارات اور یمن میں آمد ورفت میں گزرا۔ سوڈان میں ان کا نام دو ماہ قبل اس وقت سامنے آیا تھا جب صدر عمر البشیر نے فوجی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی فوجی کمان تشکیل دی تھی۔

صدرالبشیر نے جنرل البرھان کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں فوج کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا تھا۔ وہ کئی سال تک جنوبی سوڈان اور ملک کے مغربی علاقوں میں‌ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں