سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پرغور کر رہے ہیں: امریکی عہدیدار
امریکی وزارت خارجہ کےایک سینیرعہدیدار نے کہا ہےکہ امریکا سوڈان کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی پر غور کررہا ہے جس میں سوڈان کانام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہاکہ امریکا سوڈان میں قائم ہونے والی نئی عبوری انتظامیہ کےساتھ رابطے میں ہے اور سوڈان میں ہونے والی تبدیلیوںپر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر سوڈان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے حوالے سے 'جوہری تبدیلی' آتی ہے تو خرطوم کو بلیک لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل میں امریکا یا اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کردہ نام بھی شامل ہے۔
ایک ای میل بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہاکہ ابھی تک سوڈان دہشت گردی کی پشت پناہی کرنےوالے ملکوں کی فہرست میں شامل ہےاور اس پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔
-
امریکا، برطانیہ اور ناروے کا سوڈان میں "جامع مکالمے" کا مطالبہ
امریکا ، برطانیہ اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان میں عبوری ...
بين الاقوامى -
امریکا اور سوڈان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق بات چیت معطل
امریکا نے جمعرات کے روز سوڈان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے متعلق بات چیت معطل کرنے ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں عبوری مرحلہ دو سال سے زاید نہیں ہونا چاہیے: امریکا
امریکی وزارت خارجہ نے سوڈان میں عمر البشیر کو منصب صدارت سے ہٹا کر اقتدار پر فوجی ...
بين الاقوامى