طرابلس کی لڑائی میں 200 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک دو ہفتوں سے جاری لڑائی کے دوران تقریبا 205 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 913 زخمی ہوئے۔ ہلاک شدگان میں 18 شہری بھی شامل ہیں۔
منگل کو رات گئے گنجان آباد رہائشی علاقے میں راکٹس گرے۔ اس کے نتیجے میں دارالحکومت میں جاری لڑائی کے دوران شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
جرمنی نے بدھ کے روز مطالبہ کیا تھا کہ لیبیا کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جائے۔ یہ مطالبہ طرابلس میں فائر بندی سے متعلق مجوزہ قرار داد کے حوالے سے بات چیت ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آیا۔
جرمن مشن کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجی گئی یادداشت کے مطابق توقع ہے کہ کونسل جمعرات کے روز ایک بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی تا کہ "آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے حوالے سے مشاورت" ہو سکے۔
-
قطر 2011 سے لیبیا میں دہشت گرد ملیشیاؤں کی سپورٹ کر رہا ہے : المسماری
لیبیا میں قومی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد المسماری نے قطر اور اس کے وزیر ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کی مجوزہ قرارداد میں لیبیا میں متحارب فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی مجوزہ قرارداد میں لیبیا میں جنگ آزما تمام متحارب فریقوں سے ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل : لیبیا میں فائر بندی کے مطالبے سے متعلق برطانوی قرار داد
العربیہ نیوز چینل نے سلامتی کونسل میں لیبیا کے حوالے سے برطانوی قرار داد کے ...
بين الاقوامى