امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا نہر سویز سے گزرنے والے ایرانی جہازوں کی سدِّ راہ کے لیے ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کی نہر سویز اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشرقِ اوسط میں طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہام لنکن کو نہر سویز سے گزرنے والے ایرانی بحری جہاز وں کی ’سدِّ راہ‘ اور ان پر نظر رکھنے کے لیے بھیجا ہے۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی دھمکیوں اور پریشان کن اشاروں کے ردِعمل میں طیارہ بردار بحری بیڑے کو مشرقِ اوسط میں لنگر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے امریکا یہ بھی ظاہر کردے گا کہ وہ کسی بھی حملے کا تباہ کن طاقت سے جواب دے گا۔

ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کو خطے میں بھیجنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک پرانی خبر ہے اور اس کو ایک نفسیاتی حربے کے طور پر نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں