وڈیو: روسی ہواباز ساتھی کپتان کو بچانے کے لیے جلتے طیارے میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

انٹرنیٹ پر گردش میں آنے والے ایک نئے وڈیو کلپ میں اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کا معاون کپتان جلتے ہوئے طیارے میں دوربارہ داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے تا کہ طیارے کے کپتان کو بچایا جا سکے۔

وڈیو کے مطابق سپر جیٹ 100 طیارے کا 36 سالہ معاون کپتان Maxm Kuznetsov ماسکو کے ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے چند لمحوں بعد کاک پٹ سے نکل کر طیارے سے باہر آ گیا تھا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ حفاظتی جیکٹ پہن کر واپس آیا اور پھر Safety Rope پر لٹک کر چڑھ گیا تا کہ اپنے ساتھی اور طیارے کے کپتان کی زندگی بچا سکے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" میں شائع ہونے والے بیان میں طیارے کے 42 سالہ کپتان ڈینس ایوڈوکیموف نے بتایا کہ "سیکنڈ پائلٹ سب سے پہلے کاک پٹ سے روانہ ہوا اور اس کے بعد میں تھا"۔ تاہم کپتان نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ طیارے سے کس طرح باہر آیا۔

متعدد ویب سائٹوں نے مذکورہ وڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔

اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 78 مسافروں میں سے 41 ہلاک ہو گئے جب کہ طیارے کی اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے اکثر مسافر زندہ بچ گئے۔

تحقیقات کاروں کی جانب سے طیارے کے دونوں بلیک بکسوں کا تجزیہ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

کپتان ڈینس ایوڈوکیموف نے تصدیق کی ہے کہ آسمانی بجلی طیارے سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کا driver-assistance systems معطل ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں