.

خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے سے ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امریکی جنگی بیڑا خلیجی پانیوں میں پہنچ گیا ہے۔ امریکی بحری بیڑے پرجنگی تیاریوں کے انتظامات کی تصدیق کے لیے جمعرات 9مئی کو ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے۔ فوٹیج کے مناظر میں بحری بیڑے پرموجود امریکی جنگی طیاروں کی ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل دیکھی جاسکتی ہے۔ ابراہیم لنکن طیارہ بردار بحری بیڑے پر جنگی طیارے اڑان بھرتے اور اترتے دیکھے جاسکتے ہیں.

خیال رہے کہ امریکی جنگی طیاروں 'نیمیٹز'کا حامل امریکی بحری بیڑہ جمعات کو بحیرہ روم عبور کرکے نہرسویز میں داخل ہوا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکا کے 'بی 52' جنگی طیارے بھی قطر پہنچا دیئےگئے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی فوج اور مفادات کوایران کی طرف سےدرپیش خطرات کے تدارک کےلیے "بی باون" جنگی طیارے بھی احتیاطا مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھیج دیے گئےہیں