.

امریکا کا مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارتِ دفاع 'پینٹاگان' نے مزید 1000 فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوموار کے روز جاری ایک بیان کے مطابق امریکی نائب وزیر دفاع پیٹرک شاناہن سے یہ بات منسوب کی گئی تھی کہ سینٹرل کمان کی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے مزید ایک ہزار فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خطے میں فضائی، بری اور بحری خطرات سے نمٹنے میں مدد لی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے کئے جانے والے حالیہ حملوں کے شواہد بتاتے ہیں کہ تہران معاندانہ روش پرعمل پیرا ہے۔ خطے میں امریکا اور اس کے مفادات کو ایرانی فوج اور اس کے حمایت یافتہ عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔

جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد خطے میں امریکی مفادات اور وہاں پر کام کرنے والے امریکی شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔ ہم خطے میں اپنے مفادات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر انٹیلی جنس اداروں کی مصدقہ معلومات کی روشنی میں سیکورٹی پلان تیار کرتے ہیں۔

قبل ازیں دو امریکی عہدیداروں نے 'رائیٹرز' سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ خطے میں ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے بحر عُمَان میں تیل بردار جہازوں پرحملوں کے بعد خطے میں امریکی فوج کی اضافی نفری کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوج بھیجنے کی خبر دینے والے اہلکاروں‌ نے یہ نہیں بتایا کہ اضافی نفری کب بھیجی جائے گی؟

مئی کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ‌ میں مزید فوج بھیجنے کے معاملے میں انہیں اپنی انتظامیہ کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایک ایسے وقت میں اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری محاذ آرائی اپنے عروج پ رہے۔ اگرچہ دونوں‌ ملک مذاکرات کی بات بھی کرتے ہیں مگر ایران پر الزام ہے کہ وہ امن بات چیت کے لیے امریکی شرائط کو نظرانداز کر رہا ہے جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے امریکی ناقابل اعتبار ہیں۔