برزگ انڈونیشین شہری اہل خانہ سمیت شاہی خرچ پر امسال حج کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر انڈونیشیا میں سعودی سفارت نے چورانوے برس کے انڈونیشین بزرگ اور اس کے اہل خانہ کو اس سال شاہی مہمان کے طور پر حج ادائی کی دعوت دی ہے۔

جکارتہ میں سعودی عرب کے سفیر عاصم الثقفی نے انڈونیشی بزرگ سے سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں شاہ سلمان کی جانب سے ملنے والی ہدایات سے متعلق بتایا کہ ہمیں ہدایت کی گئی ہے آپ کی ہمراہ عیال حج کے لئے سفری انتظامات مکمل کئے جائیں۔

سعودی سفیر نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ معمر انڈونیشین شہری اور اس کے اہل خانہ کی اس سال حج کی خواہش پر مبنی ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی خادم الحرمین الشریفین کے جکارتہ میں سفارتخانے نے اگلے ہی روز بزرگ شہری کو سفارتخانے آنے کی دعوت دی تاکہ ان سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

عاصم الثقفی کے مطابق برزگ شہری نے اس سے پہلے حج نہیں کیا ہے۔ ہماری ملاقات کے فیڈ بیک کے فوری بعد ہمیں ہدایت کی گئی کہ بزرگ انڈونیشین شہری کے سفر حج سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں، اس ضمن میں حج سے واپسی تک کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری شاہ سلمان حکومت کی ہو گی۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر شہری بیس سالوں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ترس رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں